تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پاکستان سکھ یاتریوں کے لئے جلد کرتار سنگھ بارڈر کھول دے گا، وزیراطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سکھ یاتریوں کے لئے جلد کرتارسنگھ بارڈرکھول دے گا، یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کرسکیں گے، خطے میں امن کے لیے بھارت سےبات چیت کےخواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں تصدیق کی کہ پاکستان سکھ یاتریوں کے لئے جلد کرتار سنگھ بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کرسکیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امن کے لئے پاکستانی حکومت بھارت سے مذاکرات کی خواہشمندہے، بھارتی حکومت کی جانب سےاس بارے میں مثبت اشارے نہیں ملے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مودی نے پاکستان مخالف انتخابی مہم چلائی، بی جے پی پاکستان مخالف انتخابی مہم میں ہی پھنسی ہے، بھارت سے مذاکرات کے لئے حکومت کو فوج کی حمایت حاصل ہے، عمران خان، آرمی چیف سمجھتے ہیں، ملک اکیلا ترقی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، خطے میں امن نہیں ہوگا تو سب پیچھے رہ جائیں گے، ہم اداروں کے ساتھ ہیں اور ادارے ہمارے ساتھ۔

مزید پڑھیں : پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے، فواد چوہدری

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا امریکا کی ماضی کی شکایت اب دور ہوچکی ہے، امریکا کو شکایت تھی، سیاسی قیادت الگ،عسکری قیادت الگ بات کرتی ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکی سربراہی میں وفد سے ملاقاتیں بہت خوشگوار ماحول میں ہوئیں، وزیراعظم نے مجھے خود بتایا کہ ماحول توقع کے بالکل برعکس تھا، ہماری اور امریکی وفد کی سوچ میں اتنا فرق نہیں تھا، جتنا پہلے لگ رہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر اپوزیشن کے پارلیمانی کمیشن کے مطالبے پر وزیراعظم یقین دہانی کروا چکے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے اپوزیشن اپنے اس مطالبے میں سنجیدہ ہی نہیں اور اس پر زور نہیں دے رہی۔

یاد رہے چند روز قبل بھی پاک بھارت تعلقات سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، فائدہ کسی کا نہیں ہوگا،بھارت معاہدہ کرے غربت کیخلاف جنگ کرتے ہیں، بھارت کےساتھ تعلقات کومعمول پر لانا اہم ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیرکےبغیرخطےمیں استحکام ممکن نہیں۔

Comments

- Advertisement -