The news is by your side.

Advertisement

‏’آن لائن وراثتی سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکے گا‘‏

وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراءکو ایک سٹیٹ آف ‏دی آرٹ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، جب ہم یہ ‏سسٹم بناکر چلے جائیں گے تو لوگ ہمیں یاد کریں گے۔

بدھ کو پنجاب میں وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر ‏اعظم عمران خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کا ‏کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دو تین ماہ قبل اس منصوبہ کو شروع کیا گیا،350 کے قریب ‏درخواستیں آئیں اور317 قانونی ورثا کووراثتی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ‏قابل عمل اقدام ہے، وکلاءنے اس پر کافی شور کیا، پنجاب کی گیارہ بارہ کروڑ کی آبادی میں اس کے ‏اثرات آئیں گے۔

وفاقی وزیر قانون اور انصاف نے کہا کہ یہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، آج کے پی نے بھی ‏یہ قانون پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آن لائن ویریفکیشن کے بعد گھر بیٹھے بھی ‏وراثتی سرٹیفیکیٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ‏وزیر داخلہ شیح رشید احمد، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور چئیرمین نادرا طارق ملک کو بھی ‏خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے بہترین کام کیا ہے۔

انہوں نے کہ وراثتی سرٹیفیکیٹس کے اجراءسے عدالتوں پر مقدمات کے دبائو میں 25 سے 30 ‏فیصد کمی ہو گی، بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز نے نادرا کے ساتھ ملکر اس کو ‏لانچ کردیا ہے جس پر وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں