تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، بارود بھرا انناس حاملہ ہتھنی کی جان لے گیا

نئی دہلی : بھارت میں نامعلوم افراد نے حاملہ ہتھنی کو بھی نہ بخشا، بھارتی ریاست کیرالہ میں بارود سے بھرا انناس کھانے سے حاملہ ہتھنی تڑپ تڑپ کر مرگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جانوروں اور انسانوں کے درمیان تصادم کی خبریں اکثر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں لیکن بھارت میں حاملہ ہتھنی کے ساتھ برتے گئے حیوانیت بھرے سلوک نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں کچھ نامعلوم افراد نے ایک ہتھنی کو بارود سے بھرا انناس کھلا دیا، جسم کے اندر بارود بھرے انناس کے پھٹنے کے باعث ہتھنی کے اندورنی اعضا متاثر ہوئے اور تین روز تک تڑپنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ جنگلی ہتھنی اپنی بھوک مٹانے کےلیے انناس کھایا جو اس کی زندگی ہی ختم کرگیا، دھماکہ خیز پھٹنے کے بعد ہتھنی تین دن تک دریا میں کھڑی رہی اور اپنی سونڈ میں پانی رکھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید اس عمل سے اسے کچھ آرام مل رہا ہو۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے اس ہتھنی کا پورسٹ مارٹم کیا تو معلوم ہوا کہ ہتھنی حاملہ تھی۔

انسانی حیوانی کی یہ خبر میڈیا کی زینت اس وقت بنی جب ضلع ملاپورم کے محکمہ جنگلات کے ایک افسر سے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

Comments

- Advertisement -