اشتہار

بھارت: پُرامن احتجاج کے دوران کشمیری رہنما محبوبہ مفتی پر انسانیت سوز تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: دہلی میں پُر امن احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما محبوبہ مفتی پر انسانیت سوز تشدد کیا  ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں دہلی پولیس کشمیر مظاہرین پر ٹوٹ پڑی ہے، نام نہاد بھارتی حکومت کی پولیس نے دہلی میں پرامن احتجاج کے دوران کشمیری رہنما محبوبہ مفتی پر انسانیت سوز تشدد کیا ہے۔

گرفتاری کے دوران محبوبہ مفتی ’’کشمیر ہمارا ہے‘‘کے نعرے لگاتی رہیں ساتھ ہی انہوں نے مودی سرکار کو ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دیا۔

- Advertisement -

محبوبہ مفتی نے گرفتاری کے دروان کہا کہ مقبوضہ کشمیر افغانستان سے بھی بدتر ہے، مقبوضہ کشمیر کو افغانستان کی طرح تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے اِک نیا اوچھا ہتھکنڈا ہے جسے بھارتی حکومت استعمال کررہی ہے، بھارتی حکومت حریت پسندوں کےگھر اور کاروبار ناجائز طور پر مسمار کرررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اننت ناگ میں حریت رہنما قاضی یاسر کی دکانوں کو ناجائز قرار دے کر مسمار کر دیا گیا، دوسری جانب بھارتی حکومت حریت رہنما شبیر شاہ کا سری نگر میں گھر اور دفتر غیر قانونی ضبط کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 جنوری کومودی حکومت نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے سری نگر میں مرکزی دفتر کو ناجائز طور پر ضبط کرلیا تھا۔

جبکہ جون 2022 میں دہلی میں مسلم طلباکے مظاہروں پر مودی سرکار نے 300 طلبا کے گھروں کو مسمارکردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں