تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بزرگ زائرین کی سہولت کیلیے "توقیر” پروگرام کا آغاز

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین میں بزرگوں کی سہولت کیلئے "توقیر” پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق حرمین شریفین اتھارٹی نے بزرگ زائرین کی سہولت کیلئے پروگرام کا آغاز کر دیا جس میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمت سے معمر افراد کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

سربراہ حرمین شریفین امور شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد خدمات میں معمر افراد کی ادائیگی عبادت میں آسانی پیدا کرنا اور ان کو آرام پہنچانا شامل ہے تاکہ معمر افراد کو خوش وخرم رکھنے کا بندوبست کر کے ان کی آمد کو یادگار بنایا جا سکے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمدورفت کیلئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں ہے اور وہ کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کیلئے آنے والے زائرین سعودیہ میں 90 دن قیام کر سکتے ہیں، اس دوران وہ مکہ، مدینہ سمیت دیگر تمام سعودی شہروں کے درمیان نقل و حرکت کرتے کرسکتے ہیں۔

وزارت نے وضاحت کی کہ عمرہ کیلئے ممکلت آنے کے خواہش مند عازمین منظور شدہ الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ کا اجازت نامہ Eatmarna ایپ پر رجسٹر کروانا لازمی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عازمین کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ Eatmarna ایپ پر رجسٹریشن اور عمرہ پرمٹ کے اجراء کے لیے سعودی عرب کا ویزا درکار ہے۔

Comments

- Advertisement -