ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ سے قبل دھچکا لگ گیا۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کو پہلے ٹی 20 میں کامیابی دلوانے والے اوپنر ابھیشک شرما کی انجری کی وجہ سے شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ابھیشیک شرما کے دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی ہے جس کے سبب وہ چنئی ٹی 20 سے محروم رہ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اوپنر بیٹر نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔

ابھیشیک نے صرف 34 گیندوں پر 79 رنز بنا کر بھارت کو فتح کو یقینی بنایا تھا تاہم اب انجری کی وجہ سے ان کی جگہ دوسرے بیٹر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

بھارت کے اسکواڈ میں ریزرو اوپنر نہیں تاہم قوی امکان ہے کہ ابھیشیک کی وجہ ستلک ورما کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

تلک ورما کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ سنجو سیمسن کے ساتھ اننگ اوپن کریں گے۔

واضح رہے کہ کپتان سوریا کمار یادیو جنہوں نے پہلے میچ میں چار نمبر پر بیٹںگ کی تھی ممکنہ طور پر وہ خود نمبر تین پر بیٹںگ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کو انگلینڈ کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں