ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کرغزستان میں زخمی نوجوان نائب وزیراعظم کیساتھ خصوصی طیارے میں واپس آئیگا

اشتہار

حیرت انگیز

کرغزستان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان شاہ زیب نائب وزیراعظم اسحاق ڈٓار کیساتھ خصوصی طیارے میں پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ کیا، اسحاق ڈار نے زخمی ٹیکسٹائل ورکر شاہ زیب کی عیادت کی، نائب وزیراعظم نے شاہ زیب کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شاہ زیب نے پاکستان واپسی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، کرغز حکام نے پاکستانی نوجوان کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

شاہ زیب نائب وزیراعظم کیساتھ خصوصی طیارے پر پاکستان آئے گا جبکہ نوجوان کا پاکستان میں مزید علاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار نے کرغزستان وزرا کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین سے بھی ملاقات کی جبکہ کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر صحت نے اسحاق ڈارکا استقبال کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کرغزستان میں مقیم پاکستانی ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو بھی اٹھایا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں