جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

’ان کو جنازہ بھی خوبصورت چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز نے بتایا کہ انڈسٹری میں جنازہ بھی خوبصورت دکھانے کی توقع کی جاتی ہے۔

ماضی کی نامور اداکارہ ممتاز نے 60 اور 70 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا اور ممتاز کی فلموں بندنھن، آدمی اور انسان، سچا جھوٹا، کھلونا، تیرے میرے سپنے اور ہرے راما ہرے کرشنا سمیت کئی کامیاب فلمیں کیں۔

ممتاز نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی اور اسٹارڈم کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو ہمیشہ بہترین نظر آنے کا چیلنج بھی درکار ہوتا ہے ہم سے موت میں بھی خوبصورت نظر آنے کی امید کی جاتی ہے یعنی جنازہ بھی خوبصورت لگنا چاہیے۔

Mumtaz

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے لیکن مجھے عام طور پر رہنا پسند ہے مجھے گھریلو خاتون ہونے کا مزہ آتا ہے میں سبزیوں پھلوں کی خریداری کرنے جاتی ہوں اور ہر چیز کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں۔

Mumtaz

ممتاز نے کہا کہ میری ایک عام سی تصویر جس میں اتنی خوبصورت نہیں لگ رہی تھی وائرل ہوگئی مثال کے طور پر تقریباً 20 سال پہلے جب میں کینسر کا علاج کروا رہی تھی تو میں چہرہ پھول گیا تھا وہ ‘پھیلی’ تصویر برسوں تک گردش کرتی رہی اور لوگوں نے تبصرہ کیا کہ ممتاز ختم ہو گئی ہے، کیا تھی اور کیا ہو گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mumtaz Madhvani💖 (@mumtaz.diva_)

اداکارہ نے کہا کہ بڑی عاجزی کے ساتھ میں آج بھی سرخیوں میں ہوں میں وہی پرانی ممتاز ہوں صرف یہ ہے کہ میں اسکرین پر نظر نہیں آتی۔ میرے دوست مجھے میرے رقص، گانوں اور مناظر کے کلپس بھیجتے ہیں گلیوں میں لوگ میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں اور میں کبھی انکار نہیں کرتی بلکہ ان کا احترام کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mumtaz Madhvani💖 (@mumtaz.diva_)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتاز لندن میں مقیم ہیں اور مارچ میں ممبئی پہنچیں یہ دو ماہ میں ان کا بھارت کا دوسرا دورہ ہے اداکارہ اپنے شوہر میور مادھوانی کے ساتھ بھارت آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں