اشتہار

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیا ہے؟ سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا ہر شہری چاہے وہ ملازمت پیشہ ہو یا کسی چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہو، اس کیلئے ہر ماہ کچھ معقول رقم کی بچت انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

وہ چاہتا ہے کہ اس بچت کی رقم کو بہتر اور محفوظ جگہ سرمایہ کاری کرکے اس سے خاطر خوا منافع حاصل کرسکے، شہریوں کی اسی ضرورت کے پیش نظر حکومت پاکستان قومی بچت کی اسکیمیں متعارف کراتی ہے، جس سے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد استفادہ بھی کررہی ہے، ان اسکیموں میں پرائز بانڈز، سیونگ سرٹیفکیٹس اور سیونگ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

آج ہم آپ کو اس مضمون میں ’’اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘‘ سے متعلق تفصیلات اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے ممکنہ معلومات فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ

نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ (این پی سی) ایک مستقل انکم سیکیورٹی ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے این پی سی رولز 2020 کے مطابق پبلک ڈیبٹ ایکٹ 1944 کے تحت وضع کی گئی ہے، یہ ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے جو امریکی ڈالرز اور پاکستانی روپے میں جاری کیے گئے ہیں اور اس کامیابی کا سہرا حکومتِ پاکستان کے سر ہے۔

اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ (آئی این پی سی) پاکستانی شہریوں کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کا اختیار دیتا ہے جو میزان روشن ڈیجیٹل اور میزان روشن کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو مضاربہ کی بنیاد پر پیش کیا جاتا ہے۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مختلف میعادوں کے لیے خطرے سے مطابقت کے ساتھ پُرکشش منافع پیش کرتے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹس روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں شکلوں میں دستیاب ہیں اور ان کا انتظام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کرتا ہے۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے منافع کی پُرکشش سالانہ شرحوں کی پیشکش کی جاتی ہے جس میں تین ماہ 6ماہ ایک سال تین سال اور پانچ سال کی مدت میں معقول منافع فراہم کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ منافع کی حقیقی شرحوں کا تخمینہ متعلقہ مہینے کے حقیقی مالی اعداد و شمار کی بنیاد پر مضاربہ کے اسلامی اصولوں کے مطابق لگایا جائے گا۔

آپ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کیسے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا

ملک میں غیرمقیم پاکستانی اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ یہ اکاؤنٹ آن لائن کھولا جاسکتا ہے جس کے لیے اکاؤنٹ کھولنے والے کی موجودگی ضروری نہیں اور پاکستان میں کسی بینک برانچ یا کسی سفارتخانے یا قونصل خانے میں جانے کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ اکاؤنٹ پاکستانی روپے یا غیرملکی کرنسی یا دونوں میں کھولا جاسکتا ہے۔ (اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے)۔۔

مقیم پاکستانی جن کے بیرون ملک اثاثےایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہوں، ڈالر مالیت کے این پی سیز میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ پاکستان میں کسی بینک کی برانچ میں جا کر غیرملکی کرنسی میں اپنا روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کھلواسکتے ہیں۔  (تفصیلات کے لیے یہاں کلک کیجیے)

آپ کے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی 

اپنی پسند کے بینک میں روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے بعد آپ معمول کے بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان کے باہر سے رقوم منتقل کریں گے۔ اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم کو استعمال کرکے آپ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

این پی سی کا انتخاب کیجیے اور سبسکرائب کیجیے
اپنے بینک کے آن لائن پورٹل کے ذریعے آپ برقی طور پر سرٹیفکیٹ کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔

آپ کو کرنسی (پاکستانی روپیہ ، ڈالر، یورو یا برطانوی پاؤنڈ)، میعاد (تین ماہ، چھ ماہ، ایک سال، تین سال اور پانچ سال)، روایتی یا شریعت سے ہم آہنگ شکل اور سرمایہ کاری کے طور پر لگائی جانے والی رقوم کا انتخاب کرنا ہوگا۔

پاکستانی روپیہ مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس آپ اپنے پاکستانی روپے میں کھولے گئے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں موجود رقم سے خرید سکتے ہیں۔

ڈالر مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس آپ اپنے غیرملکی کرنسی میں کھولے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں موجود رقم سے خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈالر کے علاوہ کسی اور غیرملکی کرنسی میں ہے تو آپ کا بینک ٹرانزیکشن کے وقت موجود ایکسچینج ریٹ کا اطلاق کرکے آپ کے اکاؤنٹ کو ڈیبٹ کردے گا۔

مقیم پاکستانی جنہوں نے اپنے بیرون ملک اثاثے ایف بی آر پر ظاہر کردیے ہوں وہ غیرملکی کرنسی میں اپنا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانے سے انہیں دوسری سہولیات کے علاوہ یہ سہولت بھی میسر ہوگی کہ وہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ یہ حکومت پاکستان کے نئے قرضہ تمسکات (قرض کی ضمانت) ہیں جو مختلف دورانیے پر پُرکشش منافع فراہم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے اب تک روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 320 ملین ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 395 ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں