تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے عدلیہ سے ٹکراؤ کی مخالفت کردی

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے عدلیہ سے ٹکراؤ کی مخالفت کردی اور کہا ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرناچاہیےجس سےٹکراؤ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایم کیو ایم نےعدلیہ سے ٹکراؤ کی مخالفت کی۔

ایم کیو ایم نے رائے دی کہ ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرناچاہیےجس سےٹکراؤ ہو ، جس پر رہنما پی ڈی ایم نے کہا کہ ایم کیو ایم ٹکراؤ نہ کرنے کا کہتی ہےلیکن راستہ نہیں بتاتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں رائے مختلف ہوسکتی ہے مگر ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ہے، اجلاس میں اکثریت کے فیصلے پر ہی عملدرآمد ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے بھی رابطے میں ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں شہبازشریف کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایک قرارداد اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔

حکومتی اتحادی جماعتوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج قومی اسمبلی میں دوبارہ قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس میں چیف جسٹس سمیت تین ججوں کیخلاف ریفرنس دائرکرنے پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے قانونی ٹیم کواہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -