اشتہار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی پر متعدد سوالات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور بعض سوالوں پر قانونی مشاورت کیلئے وقت مانگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نیب ذرائع نے کہا کہ نیب ٹیم نےعثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا، عثمان بزدار سوالوں کے جواب میں کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے متعدد سوالات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور بعض سوالوں پر قانونی مشاورت کیلئے وقت مانگا۔

نیب ذرائع نے کہا کہ نیب نے عثمان بزدار کیخلاف مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، نیب لاہور کو عثمان بزدار کے خلاف 10 ارب کے اثاثے بنانے کی شکایت موصول ملی۔

نیب نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ اسپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں، جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے روبرو تمام ریکارڈ جمع کرایا ہواہے، دیکھ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں