اشتہار

فیروز خان کی شخصیت سے متاثر ہوں، یشما گل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی کرش نہیں لیکن میں فیروز خان کی شخصیت سے متاثر ہوں۔

اداکارہ یشما گل نے گزشتہ دنوں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور نجی زندگی، اداکاری، مستقبل کے منصوبوں سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ جلد شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی مل نہیں رہا دعا کریں جیسے ہی کوئی مل جائے گا تو شادی کرلوں گی۔

- Advertisement -

یشما گل نے کہا کہ 29 برس کی ہوچکی ہوں لیکن کوئی شخص پسند کے مطابق نہیں ملا میری والدہ بھی اکثر کہتی ہیں کہ تم شادی کب کرو گی انڈسٹری میں کسی کو ڈھونڈ لو جس پر میں انہیں یہی کہتی ہوں کہ جب کوئی پسند آئے گا تو فوری شادی کرلوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ خود مختار عورت کو زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہوتی کسی کا ساتھ زندگی میں بہت ضروری ہے تاہم محبت میرے لیے ایک احساس ہے جو جس کا وجود بغیر کسی وجہ کہ ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ ’ایک وقت تھا جب شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی، یہ وہی وقت تھا جب میں نے دین کو مزید گہرائی میں جانا اور اپنے ایمان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا۔

واضح رہے کہ یشما گل متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں انہوں نے منفی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں