تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سوشل میڈیا سے دوری، انسٹاگرام نے صارفین کی صحت کے لیے اہم فیچر پیش کردیا

سوشل میڈیا پر گزارے گئے وقت پر نظر رکھنے کے لیے پہلے وقت کا حساب رکھنے کا فیچر متعارف کروایا گیا، اب انسٹاگرام نے ایک قدم آگے بڑھ کر ایک اور فیچر پیش کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ جب چاہیں مخصوص اوقات کے لیے اپنے نوٹی فکیشنز کو معطل کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے ملکیتی ادارے میٹا نے اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ صارفین کے لیے کوائٹ موڈ متعارف کروایا گیا ہے۔

میٹا کے مطابق کوائٹ موڈ کو فعال رکھنے والے صارفین کو کوئی نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوگا، اگر ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) آیا تو پلیٹ فارم ایک خود کار جواب کے ذریعے میسج کرنے والے کو صارف کے دستیاب نہ ہونے کی اطلاع دے گا۔

یہ فیچر استعمال کرنے والے صارفین کی پروفائل پر ایک ٹیگ دکھائی دے گا جس سے دیکھنے والوں کو علم ہوگا کہ صارف اس وقت دستیاب نہیں ہے۔

کوائٹ موڈ متعارف کروائے جانے کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے ذریعے صارفین کو اپنے اور دوستوں یا فالوورز کے درمیان حد برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

بلاگ میں کہا گیا کہ انسٹاگرام صارفین اپنے دن یا رات کے کسی بھی وقت کو منتخب کر کے اسے کوائٹ موڈ میں بدل سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں اکاؤنٹ سیٹنگ میں نوٹیفیکیشنز، پھر کوائٹ موڈ میں جا کر وقت کا انتخاب کرنا ہوگا۔

منتخب کیا گیا وقت پورا ہونے کے بعد صارف جب انسٹا گرام کھولے گا تو اسے نوٹیفیکیشنز کی ایک سمری کے ذریعے گزرے ہوئے وقت کے دوران ہونے والی سرگرمی سے باخبر کیا جائے گا۔

میٹا کے مطابق کوئی بھی کوائٹ موڈ استعمال کر سکتا ہے لیکن ہم لڑکپن کی عمر کے صارفین کو متوجہ کرنا چاہیں گے کہ وہ اسے استعمال کر کے رات گئے انسٹاگرام پر صرف کیے جانے والے وقت کا تعین کریں۔

Comments

- Advertisement -