تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر

سان فرانسسکو: ایک نئے دریافت شدہ پیٹنٹ فائلنگ سے معلوم ہوا ہے کہ انسٹاگرام اب پوسٹ کے کیپشن میں لنک لگانے پر فیس عائد کر رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی ملکیت فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام فوٹو کیپشنز میں لنک جوڑنے کے لیے فیس وصول کرنے پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے نظام کی تیاری کی جارہی ہے۔

جب کسی پوسٹ کے متن میں ‘یوآرایل’ شامل کیا جائے گا تو ازخود نظام کے تحت صارف سے پوچھا جائے گا کہ وہ لنک کو براہ راست بنانا چاہتے ہیں تو انہیں 2 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

اگر آن لائن سسٹم میں متن کے ساتھ منسلک کردہ لنک پایا گیا جو کہ کوئی یو آر ایل ایڈریس ہوگا تو ازخود نظام کے تحت صارف سے لنک بنانے کے عوض پیسے طلب کیے جائیں گے۔

دریں اثنا انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے گذشتہ ہفتے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ گذشتہ دو ماہ سے تصویر شیئرنگ پلیٹ فارم اکاؤنٹس کی تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ انہیں تصدیق کے عمل میں تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔

Comments

- Advertisement -