تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خلیجی ملک میں چینی ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی ہدایت

بحرین نے اپنے شہریوں کو چینی ویکسین سائینوفارم کی تیسری ڈوز لگوانے کی ہدایت کر دی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق بحرین میں کورونا کیسز میں اضافے پر ویکسینیشن عمل کو تیز اور وسیع ‏پیمانے پر پھیلانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے وہ سائینوفارم کی تیسری ڈوز بھی لگوائیں، جن افراد نے دو ‏خوراکیں لی ہیں وہ تیسری خوراک کے لیے بھی رجسٹریشن کروائیں۔

پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے اہم رکن مناف القحطانی نے کہا کہ جسم میں قوت ‏مدافعت بڑھانے کے لیے شہری ویکسین کی اضافی ڈوز حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے اپیل ہے وہ ویکسینیشن کے لیے اندراج کروائیں تاکہ جلد ازجلد ‏ویکسین لگائی جا سکے۔

چین کی کورونا ویکسین سے متعلق سعودی عرب کی اہم وضاحت

چین کی سائینوفارم ویکسین کو عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے، دنیا کے ‏کئی ممالک یہ ویکیسن استعمال کررہے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

ادھر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے حج وعمرہ کے لیے چین کی ‏ویکسین کو اپنی لسٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Comments

- Advertisement -