مکہ مکرمہ : مسجد حرام میں آنے والے تمام غیر ملکی زائرین اور مقامی نمازیوں کے لیے سعودی عرب کے ادارہ حرمین کی جانب سے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ادارہ حرمین کے شعبہ امور دینیہ کی جانب سے زائرین کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حرمین کے تقدس کا خیال رکھیں، موبائل تصاویر بنانے سے اجتناب کریں۔
زائرین سے کہا گیا ہے کہ حرمین میں موبائل فون سے تصاویر بنانے میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں، بلکہ وقت کو عبادات میں صرف کریں اور تصاویر نہ بنائیں۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں درس قرآن سے زیادہ زیادہ استفادہ کریں، زیادہ تر وقت عبادات اور دعاؤں میں گزاریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو راہداریوں میں بیٹھنے سے گزیر کرنے، غیر ضروری سامان نہ لانے اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے پیدا کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔