ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمرہ زائرین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کے بعد سعودی وزارت حج وعمرہ نے ہوٹلوں میں مقیم زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ مسجد الحرام میں عوام کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے وہ اپنے ہوٹلوں کے مصلوں میں نماز یں پڑھیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے یہ ہدایت ان زائرین کے لیے جاری کی ہیں جو عمرہ و زیارت کر چکے اور مسجد الحرام میں نمازیں بھی ادا کر چکے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے زائرین کو موقع دیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مرکزی علاقے کے تمام ہوٹلوں میں مصلی ہے جو مسجد الحرام سے جڑا ہوا ہے۔ بھیڑ کے وقت ان مصلوں میں مسجد الحرام کے امام کی اقتدا میں نماز ادا کی جاتی ہے۔

اس سے قبل وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام آنے والے زائرین ضوابط کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ زائرین حرم کو ہدایت کی گئی تھی کہ مکہ مکرمہ جانے سے قبل پرمٹ حاصل کرلیں۔

زائرین کو راہداریوں میں بیٹھنے سے گزیر کرنے، غیر ضروری سامان نہ لانے  اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے پیدا کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

حرمین شریفین میں تعظیم بیت اللہ پروگرام کا آغاز

واضح رہے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین عمرہ کے ساتھ مملکت کے مختلف شہروں کے مقیم افراد کی بڑی تعداد بھی مسجد الحرام پہنچ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں