اوگرا نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام صوبوں کے چیف سکریٹریوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اوگرا کی ایل پی جی کی یکم ستمبر 2022 سے متعین کردہ قیمتوں پر نظر رکھیں۔
ایل پی جی پروڈیوسرز کے لیے 11.8 کلو سلینڈر کی قیمت2,013 روپے اور عام صارف کے لیے یہ قیمت 2,496 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کومزید کہا گیا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایل پی جی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن رولز 2001، پٹرولیم پروڈکٹس (پٹرولیم لیوی ) آرڈیننس 1961 اور دیگر لاگو قوانین کے تحت عوامی مفاد میں کاروائی کریں ۔
مزید برآن، ایل پی جی پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے ایریا میں اور رسیدوں پر ایل پی جی کی اوگرا کی متعین کردہ قیمت کو عوام الناس کی آسانی کے لیے واضح طور پر لکھیں۔