اشتہار

عمرہ زائرین کے لیے سستا انشورنش پیکج

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پیکج کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکج کی قیمت 235.57 ریال تھی، جو کم کر کے 87.4 ریال کر دی گئی ہے۔

زائرین کو یہ انشورنس پیکج مملکت آمد سے قبل ویزا کارروائی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

اخبار 24 کے مطابق انشورنس پیکج میں زائرین کو متعدد سہولتیں دی گئی ہیں، پیکج کے تحت ہر طرح کے ہنگامی حالات کی کوریج شامل ہوگی۔

پیکج میں طبی معائنہ، دوائیں، اسپتال میں علاج اور کھانا پینا، نیز ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں سہولتیں، ڈائلاسز کیس، حمل اور ولادت کی ہنگامی صورت حال، دانتوں کا ہنگامی علاج اور اندرون و بیرون مملکت فضائی ایمبولینس کی سہولت شامل ہے۔

وزارت کے مطابق قدرتی آفات کے باعث موت اور حادثاتی طور پر مکمل معذوری کی کوریج بھی انشورنس پیکج کا حصہ ہوگی، متوفی کی میت کی وطن واپسی، حادثاتی موت اور عدالتی فیصلے پر دیت کی رقم کی ادائیگی بھی انشورنس پیکج کے تحت کی جائے گی۔

پیکج میں سفری مسائل کی کوریج کو بھی شامل کیا گیا ہے، مثلاً پرواز میں تاخیر اور پرواز کی منسوخی پر معاوضہ وغیرہ دیا جائے گا، واضح رہے کہ انشورنس کرانے والے کو یہ تمام سہولتیں عمرہ انشورنس پیکج کے تحت دی جائیں گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت ایک لاکھ ریال تک کے دائرے میں معاوضے ادا کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں