وزیراعظم کےمعاون خصوصی ہارون اختر نے الیکٹرک وہیکل سے متعلق کمپنیوں سے انشورنس ریٹ مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق کی ہارون اختر کی زیرصدارت الیکٹرک وہیکل فنانسنگ اسکیم پر اجلاس ہوا جس میں انشورنس اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں بیٹری چوری، انشورنس لاگت اور اینٹی تھیفٹ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ای وی ایم ایف نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے جدید ٹریکنگ، لاکس اور محفوظ بیٹری سسٹم متعارف کیے گئے پاکستانی موسم کے مطابق لیتھیئم آئن بیٹریاں سب سےزیادہ محفوظ تصّور کی جاتی ہیں۔
ہارون اختر نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل مینوفیکچررز نے بیٹری چوری کےخدشات کم کر دیے ہیں، انشورنس کمپنیاں منگل تک حکومت کوانشورنس کے ریٹ کی تجاویز پیش کریں، کمپنیاں عوامی مفاد میں مناسب قیمتیں تجویز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مُطابق ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
رواں سال جنوری میں کومت نے الیکٹرک وہیکل کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی سستی کا اعلان کر دیا اور چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71.10 روپے سے کم کرکے 39.70روپے کر دیا۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، الیکٹرک وہیکل کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی سستی کررہے ہیں ، مقصد شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پرمنتقل کرنا ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ چارجنگ اسٹیشن لگانے کی اجازت 15 دن میں ملے گی، آپ 18 سے 20 لاکھ روپے تک میں کاروبارکرسکتے ہیں اور آپ گلی محلے میں چھوٹا چارجنگ اسٹیشن لگا سکتے ہیں۔
سرداراویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشن کے ٹیرف میں 45فیصد کی کمی کررہےہیں ، چارجنگ اسٹیشن کو 71 روپے فی یونٹ کا ٹیرف کم کررہے ہیں اور چارجنگ اسٹیشن کیلئے بجلی فی یونٹ 29 روپے کی کم کر رہے ہیں، اگر الیکٹرک موٹر سائیکل پر شفٹ ہوں گے تو 100 روپےسےبھی کم خرچہ آئیگا۔
انھوں نے بتایا کہ 800 سی سی الیکٹرک گاڑی کے استعمال پر 600 روپے کی بچت ہوسکتی ہے، ہمارا بجلی کی قیمت کم کرنےکا سفر رواں دواں ہے۔