اشتہار

میانمار میں باغیوں کی کنسرٹ پر بمباری، 50 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میانمار میں منعقدہ کنسرٹ پر باغیوں کے فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جس کی اقوام متحدہ اور مغربی سفارت خانوں نے مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شمالی ریاست کیچن میں تین طیاروں نے حملہ کیا جس میں شہری، مقامی گلوکاروں اور کیچن انڈی پینڈنس آرمی (کے آئی اے) کے افسران ہلاک ہوئے، ملٹری نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانسرٹ پر یہ فضائی حملے علیحدگی پسند تنظیم نے کیے جس میں شہری، موسیقار گروپ کے اراکین اور کاچن انڈیپینڈنٹس آرمی کے افسران بھی مارے گئے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور سرکاری ٹی وی کی جانب سے رات کو نیوز بلیٹن میں بھی اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

بی بی سی نے اس حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اے نانگ پا خطے میں پیش آیا جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نیوز سائٹ ایراویڈے نے ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب بتائی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ میانمار کی فوج نے گزشتہ برس منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد میانمار لڑائی جھگڑوں کی لپیٹ میں ہے، ملک بھر میں مسلح اور مزاحمتی تحریکیں جاری ہیں، جنہیں فوج زبردستی کچل رہی ہے۔

کے آئی اے کے ترجمان ناو بو نے بتایا کہ کیچن آرمی کے سیاسی ونگ کے قیام کی 62 ویں سالانہ تقریب کو نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں