اشتہار

فورسز کا بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع آواران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، ہیلی بورن فورس کے ذریعے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا جس سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس پر اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 شر پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں