ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

طوفان میں شدت، ساحل سمندر جانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

طوفان میں شدت کے باعث کراچی انتظامیہ کی جانب سے ساحل سمندر پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق طوفان میں ممکنہ شدت کے وجہ سے کمشنرکراچی نے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ پابندی کا اطلاق موجودہ ساحلی طوفان کے خاتمے تک رہے گا۔ پابندی ساحلی طوفان بیپر جوائے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ مچھلی کے شکار کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ساحل پر نہانے اور تفریح سے گریز کیا جائے، حکومتی فیصلے پر متعلقہ ادارے عملدرآمد کرائیں۔
کمشنر نے پابندی اور دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود سمندری طوفان کی شدت برقرار ہے۔ طوفان 12گھنٹے کے دوران مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1040 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ٹھٹھہ کے جنوب سے 1020 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے1110کلومیٹر دور ہے طوفان کے مرکز کےگردہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے سازگارماحول طوفان کو مزیدشدت اختیار کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں