جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

انٹر کے طلبا کیلئے اہم خبر ، بورڈ انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر بورڈ نے طلبہ کو انٹر کی سند بورڈ کے بجائے کالجوں سے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، انٹر کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو سند کامیابی کے دو سال بعد جاری کی جاتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انٹر بورڈ نے انٹر کی سند سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ، ذرائع انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹر کی سند طلبہ کو بورڈ کے بجائے کالجوں سے جاری کی جائے گی اور فیصلے پر عمل درآمد اس ہی سال سے کیا جائے گا۔

بیرون ملک اعلی تعلیم کے لیے طلبہ کواصل سند کی ضرورت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے ، اب بیرون ملک جانے والا طلبہ ارجنٹ فیس جمع کراکے دو دن میں اور موسٹ ارجنٹ کی فیس کے ساتھ ایک دن انٹر کی اصل سند حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئرمین پروفیسر سعید الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار او ایم آر مشین متعارف کرائی گئی ہے، طلبہ پرچہ حل کرتے وقت احتیاط کریں اور درست جواب کی نشاندہی کریں۔

پروفیسر سعید الدین کا کہنا تھا کہ او ایم آر مشین سے چیکنگ آسان اور غلطی کی گنجائش کم ہو گی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے رزلٹ کا مرحلہ آسان اور کم وقت میں ہو گا۔

انھوں نے بتایا کہ پہلی بار سرٹیفیکٹ کالجز کو بھیج دئیے ہیں ، 2018 میں پاس ہونے والے طلبہ اپنے کالجز سے سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں، اب امتحان کے تین ماہ بعد بھی سرٹیفیکٹ جاری کر رہے ہیں۔

سعید الدین نے کہا کہ ہمارے امتحانات 15 جون سے ہونے تھے لیکن الیکشن کی وجہ سے اب 18 جون کو ہوں گے ، انٹر بورڈ کے امتحانات دو مرحلوں میں ہوں گے۔

امتحانات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پری انجنئیرنگ۔ پری میڈیکل سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے امتحانات لیے جائیں گے، شہر بھر میں امتحانی مراکز کی تعداد 215 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات میں 290593 طلبہ شریک ہوں گے، امتحان صبح نو بجے شروع ہو گا جبکہ شام کا پرچہ دو بجے لیا جائے گا ، 40 فیصد پر چہ ایم سی کیوز پر مشتمل ہو گا، ایم سی کیوز کے لئے الگ پرچہ ہو گا کو مشین کے زریعے چیک ہو گا۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں