تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بلاسود معیشت، اسلامی نظریاتی کونسل کا وزیراعظم کو خط

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے اور ان سے بلاسود معیشت کیلیے اسٹیٹ بینک کی اپیل واپس لینے میں کردار ادا کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بلاسود معیشت کیلیے اسٹیٹ بینک کی اپیل واپس لینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیں جو فیڈرل شریعت عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا جائزہ لے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرنے کیلیے سفارشات مرتب کرے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے مراسلے میں مجوزہ ٹاسک فورس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 19 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام کو خلاف شرع قرار دیتے ہوئے کہ ربا اور سود سے متعلق قوانین شریعت سے متصادم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تحریری فیصلہ جاری

تحریری فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022 تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027 تک ربا فری بنانے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -