کراچی: نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 100 سے 150 بیسز پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے۔
پاکستان میں اگلے ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا، معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں 100 سے 150 بیسز پوائنٹس کی کمی کر سکتا ہے، بینکوں کے لیے موجودہ شرح سود 20.5 فی صد پر ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 12.6 فی صد رہی ہے، جب کہ گزشتہ سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔
جون 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر ہے۔