تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اہم میچ میں دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل

دلچسپ واقعے نے بگ بیش لیگ کے سیزن 10 کو یادگار بنا دیا۔ بیٹسمین کے ایک ہی گیند پر 2 بار رن آوٹ ہونے کا منظر اپنے ساتھ کئی یادیں چھوڑ گیا۔

اس اہم میچ میں سڈنی تھنڈر نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا تاہم میچ کا ایک دلچسپ پہلو بھی ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے بلے باز جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 بار رن آوٹ ہوئے اور وہ بگ بیش لیگ کے کسی بھی سیزن میں ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بیٹسمین فل سالٹ کی شاٹ پر بولر گرین کے ساتھ کو گیند چھوتی ہوئی وکٹ پر جا لگی اور نان اسٹریکر اینڈ پر موجود بیٹسمین جیک ویدرلڈ کریز سے باہر ہونے پر رن آوٹ ہوئے۔

بولر نے آوٹ کی اپیل کی اور اسی اثنا میں فیلڈر نے گیند اٹھا کر وکٹ کیپر کو پھینکی، رن لینے کے لیے دوڑتے ہوئے ویدرلڈ رن مکمل نہ کر سکے اور وکٹ کیپر نے انہیں آوٹ کر دیا۔

یوں بی بی ایل میں یہ دلچسپ واقعہ تاریخ کا حصہ بن گیا۔ آوٹ ہونے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -