سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویری پہیلی وائرل ہوئی ہے تصویر میں آپ نے سب سے پہلے کیا دیکھا اس کا جواب آپ کی شخصیت کا عکاس ہوگا۔
آج کل سوشل میڈیا پر تصویری پہیلیاں خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں ایک ہی منظر میں بیک وقت کئی چیزیں موجود ہوتی ہیں۔ منظر شناس ہونا انسان کی ایک خوبی ہے کہ وہ بہت ساری نظر آنے والی چیزوں میں سے سے پہلے کیا دیکھتا ہے۔ اس کے دیکھنے کا انداز ہی اس انسان کی شخصیت کے منفی اور مثبت پہلو سامنے بھی لاتا ہے۔
ایسی ہی ایک دلچسپ تصویر آج ایک بار پھر آپ کی نظروں کے سامنے ہے تو دیکھ کر بتائیں کہ آپ نے اس میں سب سے پہلے کیا دیکھا؟ اس تصویر سے متعلق آپ کا جواب آپ کی شخصیت کے راز کو کھول کر رکھ دے گا۔
تو آپ ایک نظر یہ تصویر دیکھیں اور پھر بتائیں کہ اس تصویر میں آپ نے سب سے پہلے کیا دیکھا؟
اس تصویر میں انگوٹھی کو سب سے پہلے دیکھنے والے لوگ انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ آنے والے خطرات کو بھانپ کر لائحہ عمل تیار کرتے ہیں اور حالات کو بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اگر آپ نے اس تصویر میں سب سے پہلے بلی کو دیکھا ہے تو یہ آپ کی شخصیت کے اس مثبت پہلو کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ ادھر اُدھر کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے اپنی آنکھوں دیکھی پر یقین رکھتے ہیں۔ اس تصویر میں جس جس کو پہلی نظر میں بلی نظر آئی تو ایسے لوگ اپنی توجہ بھرپور طریقے سے ایک جانب مرکوز رکھتے ہیں اور اطراف کے دیگر چھوٹے مسائل کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، لیکن تصویر میں صرف بلی تو نہیں ہے دیگر اور کچھ بھی ہے۔
اگر یہ تصویر کسی کو لڑکی کا چہرہ سب سے پہلے دکھاتی ہے تو ایسا منظر دیکھنے والے افراد خوش گمان ہوتے ہیں اور زندگی کی تلخیوں کے باوجود دل میں امید رکھتے ہیں کہ ایک دن سب صحیح ہوجائے گا۔
اگر اس میں کسی نے سب سے پہلے چوہے کو دیکھا ہے جس کو بلی نے شکار کرکے اپنے منہ میں دبوچا ہوا ہے تو ایسے لوگ کم ہمت ہوتے ہیں۔ یہ کسی بھی کوشش سے قبل ہمت ہار دینے والے ہوتے ہیں اور ہر کام کرنے سے پہلے ہی خود کو ناکام تصور کرنے لگتے ہیں جبکہ اکثر خوشی کے موقع پر بھی غمگین دکھائی دیتے ہیں۔