اداکار شاہ رخ خان کی ماضی کی سپرہٹ فلم پردیس کے ایک گانے کی شوٹنگ سے متعلق ہدایتکار سبھاش گھئی نے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم پردیس 25 سال قبل 1997 میں ریلیز ہوئی تھی اور دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے جس کے گانے بھی اس وقت زبان زدعام ہوئے تھے۔ اس فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ سے متعلق ہدایتکار سبھاش گھئی نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
فلم پردیس کا یہ مشہور گیت ’’ یہ دل دیوانہ‘‘ تھا جس کو سونو نگم نے گایا تھا، اس گانے میں فلم کے ہیرو شاہ رخ بھی نظر آئے، لیکن ایک انٹرویو میں ہدایتکار سبھاش گھئی نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا کہ اس گانے میں اداکار کلوز اپ کے علاوہ کسی سین میں تھے ہی نہیں۔
سبھاش گھئی اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہم نے اس گانے کی عکس بندی کیلیے ہم نے بالکل آخر کا وقت مقرر کیا تھا اور میوزک صرف 2 دنوں میں ترتیب دیا تھا، اس کیلیے ہمیں اندھیری میں ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو ملا، میں نے وہاں سونو نگم کو بلایا اور ان سے کہا کہ آپ نے یہ گانا بلند آواز میں گانا ہے جب کہ
انہوں نے گانے میں شاہ رخ خان کی عدم موجودگی کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اداکار پوری فلم کی شوٹنگ کے دوران کافی معاون رہے لیکن جب ہمارے پاس آخری کے دو دن باقی رہ گئے تو اس وقت انہیں بھی دو دن پہلے ہی جانا تھا کیونکہ اس وقت ان کی اہلیہ گوری خان امید سے تھیں اور بچے کی پیدائش متوقع تھی۔
سبھاش گھئی نے بتایا کہ حالات کے تحت شاہ رخ خان نے شوٹنگ کے دنوں کو مزید دو سے تین دن بڑھانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری دہلی کے لیے نکلنا ہے۔
ہدایتکار کے مطابق پہلے تو اس گیت کو لاس اینجلیس میں فلمایا گیا پھر اگلے دن شاہ رخ کو نکلنا تھا تو میں نے ان سے درخواست کی کہ وہ صبح میں 7 بجے آجائیں، کار تیار تھی وہ آئے تو میں نے ان سے کہا کہ وہ اس گانے کے لیے کار کے سین میں تین کلوز اپ شاٹس دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گانے کے دوران کار کے دور کے مناظر میں شاہ رخ خان موجود نہیں تھے، ان کی جگہ پر ان کے ڈپلیکیٹ کو بٹھایا گیا تھا۔
سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس گیت کی عکس بندی صرف 2 گھنٹوں میں پوری کرلی تھی، یہی اہم وجہ تھی کہ فلمی شائقین کو کسی ایک لوکیشن کے بجائے اس گیت میں مختلف لوکیشنز نظر آئیں۔