اشتہار

صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت پروزیراعظم کی خاموشی معنی خیزہے: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ صوبے میں وفاق کی مداخلت مرکزی حکومت کے لئے نقصان دہ ہوگی، معاملات پروزیراعظم کی خاموشی معنی خیزہے۔

سکھرمیں میڈیا سے گفتگو میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ حکومت پربرس پڑے، کہتے ہیں صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کواختیارات دینے کے بجائے چھین رہی ہے اورایسے میں وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو آئینی خود مختاری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود وفاق کی مداخلت سمجھ سے بالا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرزکے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت اوروفاقی حکومت دونوں کا موقف علیحدہ ہے اوردونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں