تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ریاست پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ یہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے، ریاست پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

محسن نقوی نے کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن کی فضا قائم رکھنے کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، کمیٹی اور آئی جی صورتحال کو مانیٹر کریں اور حالات کے مطابق اقدامات کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، احتجاج کی آڑ میں معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -