ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

’پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے قومی ٹیم کو باصلاحیت  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں وہ سب کچھ ہے جو کسی بھی ٹیم کو ہرانے کے قابل ہے۔

سہ فریقی ٹورنامنٹ کے اختتام پر عاقب جاوید نے ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو میچ ہاریں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے ٹیم کے پاس کچھ بچا نہیں ہے لیکن ہماری ٹیم کسی بھی ٹیم کو انڈر پریشر لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ تین میں سے ایک میچ بہت اچھا جیتے لیکن 2بدقسمتی سے ہار گئے فخرزمان اور بابراعظم کی اچھی پارٹنرشپ لگ جائے تو سب مختلف ہوگا، ٹیسٹ کھیلیں اور اسی میں ہی ون ڈے کی بھی تیاری کریں یہ ممکن نہیں۔

پولنگ اٹیک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کی کنڈیشن پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے نسیم شاہ نے اچھی بولنگ کی امید ہے حارث رؤف جلد ٹیم میں آئیں گے، حارث کی طرز کے بولرز چاہئیں جو مڈل میں وکٹس لےکر دیں دیگر ٹیموں کے پاس ایک اسپیشل اسپنر و دیگر آل راؤنڈرز ہیں اگر ہم 2 اسپیشل اسپنرز کھلائیں گے تو 2 فاسٹ بولرز سے چلےجائیں گے۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ اپنی پلاننگ سے خوش ہوں ہمارے بولرزفٹ ہیں لاہور کی پچ پر رنز زیادہ بن گئے تھے آج کے میچ میں ہمیں یقین تھا 350والی پچ نہیں، پلاننگ تھی ٹوٹل 270 کے قریب ہو تو چیز کرنا مشکل ہو گا۔

عاقب جاوید مزید کہا کہ مین اسٹرائیکرز کو لمبی اننگ کھیلنی پڑے گی فخر نے کچھ اچھا کھیلا لیکن بدقسمتی سے بابر سے رنز نہیں بنے، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ اس لئے ہیں کہ آل راؤنڈرز درکار ہوتے ہیں عامر جمال پر  مشاورت کر رہے تھے مگر اسکی ویسی امپروومنٹ ہو نہیں سکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں