لاہور: نگراں وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عامر میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی فرار ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے۔
عامر میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے، ان کی جانب سے آج بھی گرفتاری میں مزاحمت کی گئی، ان کی گاڑی بلٹ پروف ہے اور وہ دروازہ نہیں کھول رہے تھے۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پرویز الٰہی چھپنے کے تو ماہر ہیں لیکن آج فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے، وہ اپنے گھر سے نکل کر فرار ہو رہے تھے، ان پر ترقیاتی اسکیموں میں کک بیکس لینے کا الزام ہے۔
پی ٹی آئی صدر پر منڈی بہاالدین اور گوجرانوالہ میں کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔ انہیں آج اپنی رہائش گاہ کے باہر گاڑی سے اینٹی کرپشن اور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی#ARYNews pic.twitter.com/YSmkB77H5y
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 1, 2023