جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیر داخلہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر نے دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

شیخ رشید 15 سے 17 مارچ منعقد ہونے والی بین الاقوامی ملی پول قطر نمائش میں شرکت کریں گے، وہ نمائش سے خطاب بھی کریں گے، اور بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا خصوصی دورہ کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے، اور پاک قطر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کی سربراہی کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاور بڑھانے سے متعلق مذاکرات ہوں گے، جب کہ شیخ رشید امیر قطر کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی مراسلہ بھی پہنچائیں گے۔

نیول چیف کا اہم دورہ قطر

یاد رہے کہ 9 مارچ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی نے بھی قطر کا سرکاری دورہ کیا تھا، اس موقع پر نیول چیف کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نیول چیف نے کمانڈر قطر امیری ایئر فورس سے ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں