ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

وزارت داخلہ نے بھی فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بھی فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف ابتدائی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے، مکمل اپیل دو ہفتوں میں دائر کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کی اپیل میں فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل درخواست دائرکی جس میں فوجی عدالتوں میں سویلنزکا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار، اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ کا حکم معطل کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

سندھ حکومت نے درخواست میں آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 23 اکتوبرکو فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں