جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

جدید سیکیورٹی کیمرے اور خود کار نظام، ملزم ارمغان کے گھر کے اندرونی مناظر منظر عام پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دوست کو قتل کر کے لاش جلانے والے ملزم ارمغان کے گھر کے اندرونی مناظر سامنے آگئے ، ملزم نے اپنے گھرمیں سخت ترین حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم ارمغان کی رہائش کے اندرونی مناظر منظر عام پر آگئے۔

دوست کو قتل کر کے لاش جلانے والے ملزم نے اپنے گھرمیں سخت ترین حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔

گھر کی تھری سکسٹی نگرانی کیلئے جدید سیکورٹی کیمرے نصب تھے اور گھر میں داخل ہونے والے ہر شخص کو واک تھروگیٹ سے گزر کر جانا ہوتا تھا۔

بنگلے میں بیش قیمت دو گاڑیاں ، ساونڈ سسٹم سمیت بنگلے کی بالائی منزل پر کال سینٹر کا مکمل دفتر قائم تھا جہاں اب تمام سامان بکھرا ہے جبکہ دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی واضع ہیں اور مقتول مصطفیٰ کے خون کے نشانات بھی ملے۔

تین کمروں میں بیس سے زائد کرسیاں اور کمپیوٹر موجود ہیں جبکہ کمرے کی چھت پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔

ایک کمرے میں گرفتار ملزم کا دفتر بھی قائم تھا اور بنگلے کے گراونڈ فلور پر ملزم کے والد کی عارضی رہائش تھی، جہاں ملزم کا والد بیرون ملک سے وطن واپس آنے کی صورت میں رہائش اختیار کرتا تھا، جبکہ ملزم کے زیراستعمال بنگلہ سال 2023 سے چار لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر حاصل کیا ہوا تھا۔

یاد رہے گزری میں واقعہ بنگلے میں سی آئی اے پولیس نے 8 فروری کے روز مبینہ مقابلے کے بعد ملزم ارمغان کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں