اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں 24 ہزار 376 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 22 ہزار 911امیدوار امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ 24 ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 22 ہزار 911امیدوارکامیاب قرارپائے، نتائج میں کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ میں 3 ہزار 80 امیدوار اے ون جبکہ 2 ہزار 123 نے اےگریڈ حاصل کیا۔

اسی طرح 2 ہزار 825 امیدواروں نے بی اور 4 ہزار 36 امیدواروں نے سی گریڈ حاصل کیا جبکہ 6 ہزار 605 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور 3 ہزار 450نے ای گریڈ حاصل کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں