تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

‘عالمی برادری مسلم مخالف کارروائیاں کرنیوالوں کومجرم قرار دے’

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر کے امام اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم مخالف کارروائیاں کرنے والوں کو مجرم قرار دیا جائے۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ احمد الطیب نے کہا کہ سیاسی مقاصد اور انتخابی کامیابی کے لیے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرکے مسلم مخالف پالیسی کو استعمال کرنے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

شیخ احمد الطیب کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں مسلم مخالف کارروائیاں کرنے والوں کومجرم قرار دیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مسلمانوں کی ناراضگی پراظہاررائےکی آزادی رک جانی چاہیئے مغرب مسلمانوں کوتکلیف پہنچانا بند کرے۔

مصری صدر نے کہا کہ مذہب کےنام پرتشددودہشتگردی کی مذمت کرتےہیں، مسلمانوں کےجذبات مجروح ہونے پر آزادی اظہار کو روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -