اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے منافرت پر مبنی رویےکی سرزنش کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کروناجیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نبرد آزما ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ پی5 کارکن ہونے کے ناطے بھارتی غیرذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے،بھارت مسلمانوں کو کرونا وائرس کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا اقدام انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان ایک خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،عالمی برادری کو بھارت کے منافرت پر مبنی رویےکی سرزنش کرنی چاہیے۔
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے جوان سمیت 2 شہری شہید
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیت 2 شہری شہید ہوگئے۔