منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ مطالبات پر ڈٹ گئے، تعلیمی سرگرمیاں معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ اپنے مطالبات پر ڈٹ گئے ہیں، یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بدستور معطل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں آج بھی معطل رہیں، طلبہ اپنے مطالبات پر ڈٹ گئے ہیں، اور دوسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے۔

یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ سیکشن سمیت تمام اکیڈمک بلاکس اور بیش تر گیٹس بند ہیں، طلبہ کے فائنل امتحانات بھی منسوخ ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں مبینہ بدعنوانی اور کرپشن کی تحقیقات کی جائے، آزادئ اظہار رائے پر قدغنیں ہٹائی جائیں۔

طلبہ نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ طلبہ کے خلاف کیے گئے انتقامی فیصلے واپس لیے جائیں، نئے ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے، اور ایڈمن میں طلبہ کی سہولت کے لیے ون ونڈو سسٹم متعارف کرایا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں