تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اٹلی کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعٰفی ہوگئے

روم : اٹلی کے وزیراعظم میٹیو رینزی نے ریفرنڈم میں ناکامی کےبعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔

اٹلی میں آئینی اصلاحات کیلئے منعقد ریفرنڈم کے نتائج کے بعد وزیر اعظم میٹیو رینزی نے اپنی شکست کوتسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا، ریفرنڈم کے پول نتائج کے مطابق اٹلی کی پچاس فیصد عوام نے وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیا تھا ،جس کے بعد انہیں وزرات عظمی سے استعفٰی دینا پڑا۔

انھوں نے ایک نیوز کانفرنس میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ نتائج کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اصلاحات کے مخالفین کو اب واضح تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔

واضح رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم کی پارٹی کو حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، میٹو رینزی نے اپنے دورے اقتدار میں عوام کے لیے کوئی خاطر خواہ منصوبے شروع نہ کر سکا ، اٹلی کی عوام کو میٹو رینزی کی پالیسوں پر اعتراض تھا، جس کی وجہ ان کی جماعت اپنی ساکھ برقرار نہ رکھ سکی ۔

ماتیو رینزی ڈھائی سال تک اٹلی کے وزیراعظم رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : عوام ریفرنڈم کےذریعےحکمرانوں کومستردکردینگے،بیپی گریلو


یاد رہے کہ ریفرنڈم سے قبل اٹلی کے شہر ٹورین میں وزیراعظم ماتیورینزی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں حزب اختلاف کے رہنما اور فائیواسٹار تحریک کے بانی بیپی گریلو کا کہنا تھا کہ عوام چار دسمبر کو تاریخ ساز ریفرنڈم کے ذریعے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کےخلاف فیصلہ سنادیں گے۔

حزب اختلاف کے رہنمابیپی گریلوکا کہنا تھا کہ عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اس بات کا گواہ ہے کہ ہم ہارے یا جیتے وزیراعظم کی تبدیلی اب ناگزیر ہے، حکومت کی تبدیلی سے ہی عوام خوشحال اور ملک معاشی طور پر ترقی کرے گا۔

Comments

- Advertisement -