اشتہار

عمران خان بین الاقوامی میڈیا پر چھا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لئے پولیس ایکشن پر بین الاقوامی میڈیا بی بی سی ، اسکائی نیوزاورالجزیرہ سب نے زمان پارک کا رُخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان بین الاقوامی میڈیا پر چھا گئے، زمان پارک میں پولیس آپریشن کے بعد بی بی سی ، اسکائی نیوز اور الجزیرہ سب نے زمان پارک کا رُخ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈی نے سابق وزیراعظم سے رابطہ کیا ، عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہا یہ مجھے منظر سے ہٹانا چاہتے ہیں، قاتلانہ حملہ بھی اسی لیے کیا گیا تھا، اب جیل میں ڈالنے کا بھی یہی مقصد ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم بس یہ چاہتےہیں کہ تمام مقدمے یکجاکرلیں، سماعت محفوظ جگہ پرکریں یاآن لائن کرلیں، میری جان کوخطرہ ہے، عدالتوں میں سیکیورٹی نہیں تھی اس لئے ہم نے 18مارچ تک عدالت سےحفاظتی ضمانت لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا پھر پولیس آج گرفتار کرنے کیوں آئی ہے؟ افسوسناک امر یہ ہے سب بدنیتی سے ہو رہا ہے۔

میں پاکستان میں قانون کی حکمرانی دیکھناچاہتاہوں،عمران خان قانون کی حکمرانی کامطلب جوقانون شکنی کرےاسےسزاملے سب کوملک کےقانون کےتابع ہونا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی

پولیس اوررینجرزنےمیرےگھرپرآپریشن کیا ہے، ایسےکارروائی کی جیسےیہاں کوئی خطرناک دہشتگردموجودہے یہ الیکشن سے فرار کے لیے ہر چیز کررہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، جو بھی قانون شکنی کرے اسے سزا ملنی چاہیے، سب کو قانون کے تابع ہونا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں