ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

انٹرنیٹ پر مواد کب تک موجود رہتا ہے؟ حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا صارفین عام پر یہ سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر شائع کردہ مواد ہمیشہ آن لائن موجود رہتا ہے تاہم ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود مواد وقت کے ساتھ ساتھ غائب ہوتا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب تک متعدد ویب پیجز اور آن لائن مواد حذف ہوچکا ہے، ویب پیجز غائب ہونے سے انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردہ مواد کا بہت بڑا حصہ ضائع ہوتا جارہا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ ویب پیجز جو 2013 میں آن لائن موجود تھے، اُن میں سے 38 فیصد اب تک حذف ہوچکے ہیں، حتیٰ کہ نئے ویب پیجز بھی غائب ہو رہے ہیں، 2023 میں آن لائن موجود ویب پیجز کا 8 فیصد اب تک حذف ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت بڑی تعداد میں کئی اہم خبروں کے لنکس اور اہم ریفرنسز پر مبنی مواد نہ چاہتے ہوئے حذف کردیا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وکی پیڈیا کے 54 فیصد پیجز کے ریفرنسز میں ایک لنک ایسا ہوتا ہے جوکہ اب کھلتا نہیں ہے،23 فیصد نیوز پیجز میں کم از کم ایک لنک ایسا ضرور ہوتا ہے جو اب کام نہیں کرتا، اسی طرح سرکاری ویب سائٹس پر موجود 21 فیصد مواد میں بھی ایک نہ ایک لنک ایسا ضرور ہوتا ہے،

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2013 اور 2023 کے درمیان جمع کیے گئے تمام ویب پیجز میں سے 25 فیصد حذف کردیئے گئے ہیں، ان میں سے 16 فیصد ویب پیجز ایک ایسی ویب سائٹ کے تھے جو اب بھی موجود ہے جبکہ 9 فیصد ویب پیجز ایسی ویب سائٹس کے تھے جو حذف ہوگئے۔

سب سے پتلا آئی فون متعارف کرنے کی تیاری

سوشل میڈیا پر بھی یہی صورتحال ہے، سابقہ ٹوئٹر ‘ایکس’ پر موجود 5 فیصد ٹوئٹس پوسٹ ہونے کے چند ماہ بعد سائٹ سے حذف ہوجاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں