تازہ ترین

اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

Comments