ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ زخمی ہیں، کزن قاسم زمان

اشتہار

حیرت انگیز

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے متعلق ان کے کزن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ زخمی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

ان کی گرفتاری کے بعد کزن قاسم زمان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ زخمی ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں