منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بھارت کو انٹرپول سے منہ کی کھانی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو انٹرپول سے منہ کی کھانی پڑگئی انٹرپول نے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ کے لیے بھارتی ریڈ نوٹس کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک کے رہنما، سکھ فار جسٹس کے بانی اور قانونی مشیر گرپتونت سنگھ کی گرفتاری کیلیے بھارت نے ریڈ نوٹس کی درخواست کی تھی جس کو انٹرپول نے مسترد کردیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے گرپتونت سنگھ پنن کے خلاف دہشت گردی کے الزامات پر ریڈ کارنر نوٹس جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے خالصتان رہنما کو گرفتار کرکے بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔

انٹر پول کمیشن جو امریکا، برطانیہ، لبنان اور مراکش کے چار اراکین پر مشتمل ہے نے گرپتونت سنگھ کے خلاف ریڈ نوٹس کی بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خالصتان کیلیے کینیڈا میں ریفرنڈم، سکھوں کی بڑی تعداد شریک

کمیشن کے مطابق بھارت پنجاب میں گرپتونت سنگھ کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں دے سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں