اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شاہین فورس اہلکار کا قتل : ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کے فرار ہونے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی۔

سندھ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا کہ ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا گیا ہے ،ریڈوارنٹ جاری کرائیں گے۔

عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی منسوخی کی درخواست بھی جمع کرائی جائے گی، سوئیڈش قونصل خانےکوبھی خط لکھا جائے گا، خرم نثارجہاں بھی جائے گا کرمنل اسٹیٹس بلنک کرے گا۔

پتہ چلے گا کہ کتنا خطرناک ملزم ہے پولیس اہلکار کو قتل کر کے فرار ہوا ہے، فارن آفس کےذریعےسوئیڈش قونصل خانےکو بھی خط لکھیں گے۔

ملزم کےفرارمیں مدد کرنے والے عناصر سے بھی نمٹیں گے، ملزم کے قریبی رشتہ دار نے فرار ہونے میں مدد کی،واقعے سے متعلق مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے ملزم خرم نثار اہلکارکےقتل کے بعد غیرملکی ائیرلائن سے سوئڈش پاسپورٹ پرسوئیڈن فرارہوا، واقعےکا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل اوردیگر دفعات شامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں