جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

عمران سیاستدان نہیں اس سے بات کیوں کریں، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بات نہیں کریں گے،انتخابات ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق صدر نے عمران خان ، ملکی سیاسی ومعاشی صورت حال اور نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم گفتگو کی۔

آصف زرداری نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت غربت کی وجہ سےہے اسےسیاست دان نہیں سمجھتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تین مہینےتو میں عمران خان کے زمانے میں نیب حراست میں تھا،مجھےعید کی نمازبھی نہیں پڑھنےنہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے پاس فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں، مریم نواز

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب اورکاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے،جب پارلیمنٹ میں آیا توبولا تھا کہ یا نیب رکھ لو یا کاروبار، مسئلہ یہ ہے کہ چودہ گریڈ کا نیب افسر بائیس گریڈ کے افسر کو بلا کر کہتا ہے کہ یہ کیوں کیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہرکوئی اپنی عزت کیلئے ڈرتا ہے کوئی فائل پردستخط نہیں کرتا۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی ان کا اپنا مسئلہ ہے،حتمی طور پر میاں صاحب کےفیصلوں کےساتھ چلتاہوں، ان کیساتھ میں اختلاف تو کرتا ہوں لیکن فیصلوں کی حمایت کرتاہوں۔

موجودہ سیاسی صورت حال پر عدلیہ کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عدالتیں نہیں، پارلیمنٹ خودمختارہے مگرلگتا ہے کہ عدالتیں پارلیمانی اختیارمیں تھوڑی مداخلت کررہی ہیں۔

آصف ذرداری کا کہنا تھا کہ کسی کےفون پر پرویزالٰہی نےاپنا سیاسی کیریئرداؤ پرلگادیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے بات نہیں کریں گے انتخابات ہوئے تو ضرور حصہ لیں گےاور اکثریت کے ساتھ ہونگے، یہ الگ ہےکہ اکثریت کس طرف جاتی ہے؟۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں