کراچی: کپتان کے کپتان کی گواہی سامنے آگئی، سابق کپتان انتخاب عالم نے عمران خان کو فائٹر قرار دے دیا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہا کہ عمران خان ہمیشہ بڑے بڑے گول حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ عمران خان اور میں 15 سال اکٹھے رہے ہیں، انھوں نے ہمیشہ بڑے مقاصد پر نظر رکھی.
انتخاب عالم نے کہا کہ عمران خان کو کامیابی 22 سال کی محنت کے بعد ملی، عمران خان نے اپنی صلاحیت سے خود کو ثابت کیا.
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 92 کے ورلڈ کپ میں بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا تھا، ہار نہ ماننا عمران خان کی سب سے بڑی خوبی ہے.
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ماضی یاد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 1974 کے بعد بیٹنگ پر بھی توجہ دینا شروع کی،عمران خان کی مقبولیت کا نہ رکنے والا سفر1981 سے شروع ہوا تھا.
انھوں نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کو نیک نیتی اور ان تھک محنت کی وجہ سے نوازا، کامیابی کے بعدعمران خان کا خطاب قابل تعریف ہے، اللہ نے موقع دیا ہے، امید ہے عمران خان کامیاب ہوں گے.
یاد رہے کہ انتخاب عالم عمران خان کے پہلے کپتان تھے۔ نیز جب 92 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا، تب انتخاب عالم ہی مینیجر تھے۔
عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں رہائش نہ رکھنے کے فیصلے پر قائم
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں