اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا، سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا، ابتدائی طور پر یہ پینے کا پانی وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری دفاتر میں نجی کمپنیوں سے حاصل منرل واٹر کا خرچہ بچانے کا فیصلہ کرلیا، پہلی بار حکومتی سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف کرا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا ہے، سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کی گئی ہیں۔
مہنگے منرل واٹر کو بھول جائیں, وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پہلی بار حکومتی سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف کروا دیا! صرف ایک روپے فی لیٹر سے تیار منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا!
Kudos to @fawadchaudhry pic.twitter.com/Z3Sf5AeoQV— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) August 31, 2019
پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے بوتلیں تیار کی ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری کو مدنظر رکھ کر اعلیٰ معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا گیا ہے، سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر متعارف کرایا جائے گا، ذرائع کے مطابق سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔